کمٹہ9؍جنوری (ایس او نیوز)کمٹہ تعلقہ کے سیاحتی مقام گوکرن میں کار اسٹریٹ پر چلتے ہوئے ایک غیر ملکی سیاح اچانک لڑھک کر گر پڑا ہوا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔
سمجھا جاتا ہے کہ حد سے زیادہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے فرانسیسی شہری جیرالڈ برنالڈ جولی (44سال)کی موت واقع ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیرالڈ 26دسمبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح کے لئے گوگرن پہنچا تھا۔موت کے ایک د ن پہلے سے وہ کھانا نہیں کھا رہاتھا اور صرف نشہ آور چیزوں کا استعمال کررہا تھا۔گوکرن پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔